13 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کرنا ہوں گی جبکہ امیروں کو بھی ٹیکس ادا کرنے ہوں گے۔

برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرائن ایشٹون کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کو تعمیر نو کیلئے اپنی توانائی استعمال کرنا ہوگی جبکہ اس سلسلے میں امریکا پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی ایک حد تک ہی مدد کرسکتی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کٹھن مرحلہ ہوگا۔ہزاروں اسکول،مراکزصحت،سڑکیں اورآبپاشی کانظام دوبارہ تشکیل دینا ہوگا۔اس موقع پر کیتھرائن ایشٹون کا کہنا تھا کہ یورپین یونین نے پاکستان کیلئے ٹریڈ پیکیج کا اعلان کیا ہے اوراس کی مددجاری رکھیں گے۔ 

..........

/110